پاکستان زندہ باد : آفتاب شہزاد - Baithak News

پاکستان زندہ باد : آفتاب شہزاد

29جون 2003 کو میں پیدا ہوا، ان 18 سال کے 221مہینوں کے 965 ہفتوں کے 6755 دنوں کے 162120گھنٹوں کے 9727200 منٹس کے 583632000 سیکنڈزکے ہر پل سے میں یہ سنتا آرہا ہوں کہ میں جس ملک میں رہتا ہوں یہ دنیا کا بدترین ملک ہے، دنیا میں سب سے ذیادہ کرپشن اسی ملک میں ہے، دنیا میں سب سے ذیادہ بے ایمان لوگ اسی ملک میں رہتے ہیں، دنیا کی سب سے زیادہ غیر منظم قوم بھی اسی ملک میں رہتی ہے، دنیا میں سب سے زیادہ ان پڑھ لوگ بھی اسی ملک میں رہتے ہیں، الغرض ہمیں پاکستان کا صرف منفی پہلو ہی دکھایا اور بتایا جاتا ہے، نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلمان امت کو بھی اس میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس پر ریسرچ کی جائے کہ صرف ہم ہی اس خطہ ارض پر مختلف نوع کے لوگ ہیں یا کوئی اور بھی ہے؟ کیا پاکستان کا صرف منفی پہلو ہی ہے یا مثبت پہلو بھی ہے؟ اس ریسرچ کے بعد مجھے پتہ چال کہ مہذب کوئی کوئی قوم یا ملک نہیں بلکہ ایک انسان خود ہوتا ہے۔ اس دنیا کی آٹھ ،ارب کے قریب آبادی ہے اور دو سو سے زیادہ ملک ہیںدنیا کے ہر خطے میں اچھے اور برے لوگ پائے جاتے ہیں۔ جہالت کا تعلق کسی قوم، ذات پات، رنگ و نسل سے نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ، ہر حساب اور ہر انداز اور ہر کہیں پائی جاتی ہے۔ ہر انسان میں خوبی اور خامی دونوں موجود ہوتے ہیں بس فرق اتنا سا ہے کہ جو تراشتا ہے ۔اسے خوبی نظر آتی ہے اور جو تالشتا ہے اسے خامی نظر آتی ہے، میں نے تاریخ کے اوراق میں دیکھا کہ غلطیاں ہم نے کی ہیں تو باقیوں نے بھی کی ہیں، لیکن ہمیں دنیا میں دہشتگرد اور دوسروں کو مہذب بنا کر پیش کیا جاتا ہے، اب تو بات اس نہج تک پہنچ چکی ہے کہ ایک پاکستانی بھی دوسرے کو پاکستانی ہونے کا طعنہ دیتا ہے۔ اس میں کچھ ہماری کوتاہیاں بھی ہیں اور کچھ پروپیگنڈہ بھی۔ برے لوگ ہر معاشرے میں موجود ہوتے ہیں، الرڈ ماو¿نٹ بیٹن اور ریڈ کلف نہ مسلمان تھے اور نہ ہی پاکستانی، جن کی وجہ سے الکھوں لوگ مارے گئے، ان کی وجہ سے آج دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر کھڑی ہیں۔ دنیا کی سب سے ذیادہ غیر منظم قوم اٹلی کی ہے، دنیا میں سب سے ذیادہ غریب انڈیا میں ہیں، دنیا میں سب سے ذیادہ غریبوں کا حق کھانے واال امریکہ ہے۔ دنیا میں سب زیادہ کھانا ضائع والا امریکہ ہے۔ سب سے زیادہ اقلیتوں کے حقوق غصب کرنےوالا انڈیا اور چائنہ ہے۔ نسلی امتیاز سب سے زیادہ امریکہ میں ہے۔ ہمارے مذہبی جذبات فرانس میں ابھارے جاتے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں دن دیہاڑے مسجد میں فائرنگ کرنےوالا آسٹریلیا کا عیسائی تھا۔ سب سے زیادہ جنسی زیادتیاں یورپ اور دوسرے ممالک میں ہوتی ہیں۔ پاکستان میں منشیات کی سمگلنگ اور دہشتگردی کے پیچھے بھی ہمیشہ بیرونی طاقتیں نظر آتی ہیں۔ یہ سب بیان کرنے کا مقصد کسی کو برا کہنا نہیں بلکہ اس کا مقصد یہی ہے کہ برے اور اچھے لوگ ہر معاشرے میں ہوتے ہیں۔ جس درخت پر پھل ہوگا پتھر تو اس درخت کو مارے ہی جائیں گے۔ اللہ رب العزت نے پاکستان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ پاکستانی لوگوں کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین لوگوں میں کیا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم دنیا کی چوتھی ذہین ترین قوم ہے۔ سائنسدانوں اور انجینئرز کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا خطہ جی ہاں آپکا پاکستان، آپکی مٹی ہے۔ پاکستان اسالمی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔ پاکستان میں دنیا کا چوتھا براڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم موجود ہے۔پاکستان کے پاس دنیا کی چوتھی بڑی فوج ہے۔ سری لنکن تامل ٹائیگرز دنیا کی سب سے ذیادہ خطرناک دہشت گرد تنظیم تھی، دنیا کی کئی فورسز نے ملکر ان کے خلاف 9 سال جنگ لڑی مگر انہیں شکست دینے میں ناکام رہے، مگر پھر یہ کام پاکستان کو مال، پاک آرمی نے صرف چار سال کے اندر اندر تامل ٹائیگرز کا نام و نشان ایسے مٹایا کہ ابھی تامل ٹائیگرز کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ دنیا کی بہترین ،فضائی فورسز میں پاکستانی ماہر پائلٹس کا شمار ہوتا ہے۔ ایئر کموڈور محمد محمود عالم نے ایک منٹ کے اندر اندر انڈیا کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے تھے جن میں پہلے چار جہاز صرف تیس سیکنڈز میں مار گرائے تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ پاکستان دنیا کے بہترین جنگی جیٹ طیاروں کا صنعتکار ہے۔ دنیا کی سب سے کم عمر نوبل پرائز یافتہ ہونے کا اعزاز بھی پاکستان کا ہے۔ اسی طرح اللہ رب العزت نے پاکستان کو ایسی بے شمار خوبیوں سے نوازا ہے جو اسے دنیا میں ممتاز بناتی ہیں۔ ہمیں تو پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہیے، اگرچہ ہماری عالمی درجہ بندی ہر چیز میں خراب ہے لیکن کیا ہم ٹھیک ہیں؟ کیا میں ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں؟ اگرہاں تو پھر وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کو ِلیڈ کر رہا ہوگا، اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کیجیے۔ اگر کوئی آپ کے سامنے پاکستانی لوگوں اور پاکستان کو برا کہے تو اس سے سواالت کریں کہ وہ ایسا کیوں کہنے پر مجبور ہوا ہے، پوچھیں کہ وہ اس ملک کی ترقی کے لیے کیا فریضہ سر انجام دے رہا ہے؟ پاکستان کو برائی کا مرکز بنانے والے ہم خود ہیں۔ تو آج سے یہ عہد کیجیے کہ ہم برائی کے خالف کھڑے ہوں گے، اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انشاءاللہ

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں