پاکستان سے یومیہ لاکھوں ڈالر افغانستان اسمگل ہو رہے ہیں، رپورٹ - Baithak News

پاکستان سے یومیہ لاکھوں ڈالر افغانستان اسمگل ہو رہے ہیں، رپورٹ

ملتان (بیٹھک نیوز)امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے یومیہ لاکھوں ڈالر غیرقانونی طریقے سے افغانستان اسمگل ہو رہے ہیں۔نشریاتی ادارے ’بلومبرگ‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلے ہی معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستان سے ہر روز لاکھوں ڈالر افغانستان اسمگل کیے جارہے ہیں جس سے افغانستان کی معیشت کو تقویت مل رہی ہے جبکہ پاکستانی معیشت کمزور ہو رہی ہے۔پاکستان سے ہر روز لاکھوں ڈالر غیر قانونی طریقے سے افغانستان اسمگل کیے جارہے ہیں جس سے افغانستان کی سکڑتی ہوئی معیشت کو کچھ حد تک سہارا مل رہا ہے، باوجود اس کے کہ یورپ اور امریکا نے طالبان کو غیر ملکی بینکوں میں رکھے اربوں ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی دینے سے انکار کردیا تھا۔تاہم پاکستان کے لیے یہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ ڈالر کی اسمگلنگ سے تیزی سے بڑھتے معاشی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل محمد ظفر پراچا نےکہا کہ تاجر اور اسمگلرز ہر روز کم از کم 50 لاکھ ڈالر سرحد پار اسمگل کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ہفتے افغانستان کی مرکزی بینک مارکیٹ سے کم از کم ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر ذخیرہ کرتی ہے۔غیر قانونی طور پر ڈالر کی اسمگلنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2021 میں حکومت میں آنے کے بعد طالبان کس طرح معاشی پابندیوں سے نبرد آزما ہیں۔ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ پیدا ہو رہا ہے جبکہ روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جس نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پہنچا دیا ہے۔کرنسی ڈیلر محمد ظفر پراچا نے کہا کہ ’بغیر کسی شک کے کرنسی افغانستان اسمگل کی جارہی ہے اور یہ فوری منافع دینے والا کاروبار بن چکا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں