پاکستان میں پوری دنیا کی نسبت مہنگائی کم ہے: شازیہ عباس کھاکھی - Baithak News

پاکستان میں پوری دنیا کی نسبت مہنگائی کم ہے: شازیہ عباس کھاکھی

ملتان (وقائع نگار )مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ پاکستان میں پوری دنیا کی نسبت مہنگائی کم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو مہنگائی کے نام پر گھر بھیجنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے منڈی بہاﺅالدین جلسہ نے اپوزیشن کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 222 و سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ عباس کھاکھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ جات تحریک انصاف کی توجہ کے مرکز ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں 26 لاکھ مستحق اور قابل طلبہ و طالبات کو 28.3 ارب روپے کے وظائف دیئے جائیں گے اور ان وظائف سے کوئی ضلع، کوئی حلقہ کا طالب علم محروم نہیں رہے گا کہ تحریک انصاف حکومت نے یکساں ترقی، یکساں فنڈز دینے کی روایت متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے ہر ضلع ، ہر حلقہ میں محرومیاں پھیلائیں یہاں کے فنڈز چوری کئے اور بیرون ملک جائیدادیں بنائی۔ حلقہ پی پی 222 برسہا برس سے محرومیوں کے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے تھا۔ تحریک انصاف نے برسراقتدار آکر تمام اضلاع اور تمام حلقہ جات کو برابر فنڈز دیئے جس وجہ سے آج حلقہ پی پی 222 برسہا برس کی محرومیوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ حلقہ کے عوامی مسائل، تعلیم، صحت اور مستحقین کی ہر معاملے میں مدد کرنا ہی میری سیاست کا محور ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں