پاکستان میں چھاتی،گلے، بڑی آنت، جگر اور مثانے غدود کاکینسرعام ہیں - Baithak News پاکستان میں چھاتی،گلے، بڑی آنت، جگر اور مثانے غدود کاکینسرعام ہیں

پاکستان میں چھاتی،گلے، بڑی آنت، جگر اور مثانے غدود کاکینسرعام ہیں

احمد پور شرقیہ (تحصیل رپورٹر)ڈاکٹر عبدالمتین نے کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی اس موذی مرض کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، پاکستان میں عام طور پر چھاتی،گلے، بڑی آنت، جگر اور مثانے غدود کے کینسر شامل ہیں، کینسر کی عمومی وجہ تمباکو نوشی کا بے دریغ استعمال ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق 30 فیصد کینسر تمباکو نوشی کی وجہ سے بنتے ہیں، دوسری اہم وجہ ہیپاٹائٹس بی اور سی ہے جو کہ جگر کے کینسر کا باعث بنتی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ کینسر قابل علاج مرض ہے اگر تشخیص جلد ہو جائے تو مریض سو فیصد صحت مند ہو جاتا ہے، کینسر کے علاج میں سرجری، کیموتھراپی اور شعاعوں کا بڑا عمل دخل ہے، کینسر کے علاج کی تمام سہولیات مینار کینسر ہسپتال میں موجود ہیں، کینسر سے بچاؤ کے لیے تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز، ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین، گوشت کا مناسب استعمال، پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنا شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ گلٹی، زخم، دائمی پھوڑا،پیشاب پاخانے کے راستے خون آنے کی صورت میں فوری طور پر قریبی معالج سے رجوع کریں تاکہ مریض کی تشخیص جلدممکن ہو سکے،انہوں نے بتایا کہ ہر سال 4 فروری کو کینسر کا عالمی دن منانے کا مقصد ہر خاص و عام میں کینسر کی تشخیص اور علاج بارے آگاہی دینا ہوتا ہے، امسال اس دن کا موضوع Close the care GOP رکھا گیا ہے جسکامقصد دنیا بھر میں کینسر کے تمام مریضوں کو یکساں سہولیات فراہم کرناہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا فقدان ہے، جنوبی پنجاب میں صرف تین سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کا علاج ممکن ہے، اس میں مینار کینسر ہسپتال ملتان سب سے جدید سہولیات فراہم کر رہا ہے جہاں پر مریضوں کو سو فیصد مکمل اور مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں