کابل (این این آئی)افغانستان کےلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔امریکی ادارہ برائے امن و امان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی رہنماﺅں کے ساتھ ان کا اچھا، ایماندار اور نتیجہ خیز تعلق رہا ہے، وہ افغانستان کے معاملات میں اپنے سسٹم کے ماہر ہیں۔تھامس ویسٹ کے مطابق طالبان سے مذاکرات کے دوران پاکستان سے بہت قریب رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے وقت پاکستان نے کچھ اقدامات معنی خیز اور متواتر انداز میں اٹھائے ہوتے تو آج ہم زیادہ آگے ہوتے۔واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں گزشتہ سال اگست میں کنٹرول حاصل کیا تھا۔

پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، امریکی نمائندہ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں