پبلک ہیلتھ کےبعد محکمہ بلدیات کی اسی پروجیکٹ پر کمائی، بغیر ٹینڈرسڑک کی تعمیر - Baithak News

پبلک ہیلتھ کےبعد محکمہ بلدیات کی اسی پروجیکٹ پر کمائی، بغیر ٹینڈرسڑک کی تعمیر

ڈیرہ غازی خان (خادم کھوسہ)محکمہ پبلک ہیلتھ کےبعد محکمہ بلدیات نے ایک ہی پروجیکٹ میں لوٹ مارشروع کر دی۔پرویز الٰہی دورمیں محکمہ پبلک ہیلتھ نےمبینہ طور پر کروڑوں روپے کا قومی خزانوں کو چونا لگایا اب نگران حکومت میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اسی پروجیکٹ پر ہاتھ صاف کررہاہے۔ذرائع کیمطابق ڈیرہ غازی خان پاسپورٹ آفس روڈکےپروجیکٹ میں محکمہ پبلک ہیلتھ نے کروڑوں کےگھپلے کئےجن میں ٹھیکیدار امان اللہ لغاری نےتخمینہ 257ملین میں افسروں کی ملی بھگت سے وسیع گھپلے کئےاب اسی پروجیکٹ میں سب بیس کی بجائے ریت اورپھر وہی میٹریل اور پتھر استعمال کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے جیسے تیسے کام کر کے لوکل گورنمنٹ کےحوالے کیا تو لوکل گورنمنٹ کے افسروں نے ٹینڈر کرنے کی بجائے خود ٹھیکیدار بن کرروڈ بنانا شروع کر دیاجس میں افسروں کی ملی بھگت سے ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہاہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس روڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی جن میں لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران بغیر ٹینڈز کام کرا رہے ہیں ۔جبکہ قواعد کے مطابق بغیر ٹینڈر کام نہیں کرائے جا سکتےلیکن نگران حکومت کا فائدہ اٹھا کرسرکاری افسران کھلے عام لوٹ مار کر رہے ہیں۔ شہریوں نے محکمہ اینٹی کرپشن اورنیب سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ اورمحکمہ لوکل گورنمنٹ کےکرپشن میں ملوث افسروںکیخلاف تحقیقات کی جائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں