پتوکی موٹر وے بائی پاس ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ‘ چیچہ وطنی کا رہائشی علی حمزہ نامی شخص موقع پر جاںبحق

  • Home
  • ملتان
  • پتوکی موٹر وے بائی پاس ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ‘ چیچہ وطنی کا رہائشی علی حمزہ نامی شخص موقع پر جاںبحق

پتوکی (این این آئی ) پتوکی موٹر وے بائی پاس ملتان روڈ پرخطرناک موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ چیچہ وطنی کا رہائشی علی حمزہ نامی شخص موقع پر جاںبحق ریسیکو1122 امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا پتوکی کے علاقہ موٹر وے بائی پاس پر ڈنڈیانوالی پل کے قریب اوور سپیڈ منی ٹرک بے قابو ہوکر گرین بیلٹ پر چڑھ گیاحادثے کے نتیجے میںزد میں آکر چیچہ وطنی کا رہائشی علی حمزہ نامی شخص موقع پر جانبحق ہوگیا کینو سے لوڈ منی ٹرک اوکاڑہ سے لاہور جارہا تھا خطرناک موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو1122 امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں نعش کو مزید کاروائی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیاجبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?