پرائس کنٹرول سسٹم میں شفا فیت لانے کیلئے ای چلن کا نظام متعارف - Baithak News

پرائس کنٹرول سسٹم میں شفا فیت لانے کیلئے ای چلن کا نظام متعارف

ملتان، خانیوال (سپیشل رپورٹر، بیٹھک رپورٹ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کے نظام میں شفافیت لانے کےلئے ای چالان کا نظام متعارف کرادیا گیا-اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر نگرانی ضلع کے تمام پرائس مجسٹریٹس کی ای چالان نظام بارے ٹریننگ کرائی گئی-سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر شاہد رضوان بھٹہ نے مجسٹریٹس کو نئے نظام بارے ٹریننگ دی- چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکجہ مزید کسنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ای چالان نظام سے جرمانوں کے نظام میں شفافیت آئی گی انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خور کو جرمانہ کرنے کے بعد فوری ایپ پر اپ لوڈ کیا جائے-انہوں نے مزید کہا کہ عادی ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات کا اندارج کرایا جائے عوام کو جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے قابل نہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں