
ملتان(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے سرگرم ہوچکی ہے۔ سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کرانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی مکمل فعال کردیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اور سپلائی کا معائنہ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے احساس دستر خوان اور ہول سیل پوائنٹس اور بڑے سٹورز میں ڈی سی کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ منڈیوں میں انسپکشن کا مقصد مارکیٹ میں سستی سپلائی یقینی بنانا ہے۔ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سپلائی کی بھرپور سیکرننگ کی جارہی ہے تاکہ مڈل مین کا کردار ختم کیا جا سکے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے احساس دستر خوان کا بھی دورہ کیا۔عامر کریم خاں نے شہریوں کے ہمراہ کھانا کھایا اور انکے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے کہا کہ احساس دستر خوان کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے کیونکہ احساس دستر خوان کی صوبے بھر میں پذیرائی سے حوصلہ ملا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی ہمراہ تھے۔
Leave a Comment