پرائیویٹ الیکٹریشن ہائی ٹینشن لائن پر کام کرتے پکڑا گیا،میپکو ٹیم کے پہنچنے پر فرار - Baithak News

پرائیویٹ الیکٹریشن ہائی ٹینشن لائن پر کام کرتے پکڑا گیا،میپکو ٹیم کے پہنچنے پر فرار

ملتان(خبرنگارخصوصی)میپکو منظور آبادسب ڈویژن کے علاقہ 19کسی وہاڑی روڈ پر پرائیویٹ الیکٹریشن ہائی ٹینشن لائن پر کام کرتے پکڑا گیا۔میپکو ٹیم کے پہنچنے پر موقع سے فرار۔ تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ کے اندراج کےلئےدرخواست دیدی۔ ایس ڈی او میپکو منظور آبادسب ڈویڑن محمد اکرام سیال کے مطابق نوازآباد نہر کے ساتھ 19کسی وہاڑی روڈ پر پرائیویٹ الیکٹریشن کی ہائی ٹینشن لائن پر کام کرنے کی اطلاع ملی۔لائن سٹاف محمد ارشد اور محمد رضوان موقع پرپہنچے تو لطیف ولد امام بخش نامی پرائیویٹ شخص ہائی ٹینشن پول کے ساتھ سیڑھی لگاکر چالو لائن پر کام کررہاتھا جس کی تصاویر بنائی گئیں اور اسے نیچے تارا۔نیچے اترتے ہی موقع پاکرفرارہوگیا۔موقع سے ہی ملزم کا نام اور رہائشی پتہ ملا۔ ایس ڈی او منظور آبادسب ڈویڑن محمد اکرام سیال نے تھانہ مخدوم رشید میں غیرقانونی طورپر پرائیویٹ الیکٹریشن کے کام کرنے کا مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دیدی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں