پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کا مختلف شعبوں کا اچانک معائنہ، علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ، اطمینان کا اظہار - Baithak News

پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کا مختلف شعبوں کا اچانک معائنہ، علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ، اطمینان کا اظہار

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی ہدایت پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے شعبہ حادثات، پیڈز ایمرجنسی اور لیبر روم کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اپنے اس دوسرے کے دوران انہوں نے ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال سمیت مریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بھی پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کے ہمراہ موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے تمام شعبوں میں سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کیلئے تمام طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں