
خانیوال (بیٹھک رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ لاہور کے حکم پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے پولی تھین بیگ(پلاسٹک بیگز)کے استعمال کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز اختر نے خانیوال شہر میں مختلف مارکیٹس وزٹس کے دوران 15 دکانداروں کو نوٹسز جاری کردیئے۔ انہوں نے کلاتھ مارکیٹ اور دیگر بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے دکانداروں سے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل کریں اور ماحول کو انسان دوست بنانے کےلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں بصورت دیگر پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک نہ کرنےوالوں کیخلاف مزید سخت ایکشن لیا جائے گا-
Leave a Comment