پل 13چوٹی زیریں پرروڈ بلاک،فصلوں کونقصان،فوری ریلیف فراہم کرنے کامطالبہ - Baithak News

پل 13چوٹی زیریں پرروڈ بلاک،فصلوں کونقصان،فوری ریلیف فراہم کرنے کامطالبہ

چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی) ڈی جی کینال کی طویل بندش پر کسان سراپا احتجاج، کاشتکار نہری پانی کی بندش کے خلاف محکمہ انہار کے خلاف پل 13 چوٹی زیریں کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی کینال کی طویل بندش کے باعث کھڑی فصلوں کو نہری پانی نہ ملنے پر چوٹی زیریں کے کاشتکاروں نے پل 13 چوٹی زیریں کے مقام پر محکمہ انہار کے خلاف شدید احتجاج کیا اور چوٹی بالا روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے نہر فوا کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نہری پانی نہ ملنے کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ متبادل ذرائع استعمال کرنے سے فصل کے اخرجات بڑھ۔ جاتے ہیں کسانوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے خصوصی اقدامات اٹھائیں جائیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں