بہاولپور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔پارٹی ٹکٹوں کیلئے قائم مقام صدر پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا کہ درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کے نام بھیجی جائیں۔ امیدوار درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اوررابطہ نمبر لکھ کر بھیجیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لیے 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لیے 30ہزار روپےکا بنک ڈرافٹ درخواست کے ساتھ بھیجیں ۔ تمام درخواستیں8 مارچ تک پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ 158 سی، ماڈل ٹاؤن، لاہور کو بھجوانے کی آخری تاریخ ہے ۔ جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا کہ قبل ازیں درخواستیں جمع کرانیوالے امیدواران کو نئی درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے الیکشن،پیپلزپارٹی نے ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں