پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دوسری تا پانچویں جماعت کے بچوں کا امتحان لینے کا اعلان - Baithak News

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دوسری تا پانچویں جماعت کے بچوں کا امتحان لینے کا اعلان

ملتان(نمائندہ خصوصی )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دوسری تا پانچویں جماعت کے بچوں کا امتحان لینے کا اعلان کردیا۔ جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دوسری تا پانچویں جماعت تک کا امتحان 2 زبانوں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری تا پانچویں جماعت تک کے بچوں کو انگریزی اور اردو زبان میں پرچہ حل کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس ضمن میں امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے کوالٹی ایشورنس امتحان میں ساڑھے سات ہزار سکولوں کے طلباءکا کوالٹی ایشورنس امتحان دس مارچ سے ہوگا۔سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا انگریزی، اردو، ریاضی، جنرل نالج کا امتحان لیا جائے گا ،دوسری جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک 25 فیصد طلباءکا امتحان لیا جائے گا،،پیف کے تحت سکولوں کے امتحان 31 مارچ تک جاری رہیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں