ملتان ( سپیشل رپورٹر) صدر بار ایسوسی ایشن ملتان وسیم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل نے جعلی وکلاء کے بار ز میں داخلے پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے ،کالا کوٹ پہن کر خود کو وکیل ظاہر کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہونےوالے اور سائلین کو دھوکہ دینے والے جعلی اور بوگس وکلاء کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ،پنجاب بار کونسل کے فیصلے کے مطابق ایسے وکلاءکی بار میں موجودگی پر صدر بار کےخلاف بھی کاروائی ہوگی۔ ایسے جعلی وکلاءکی ڈگریوں کی چھان بین کے بعد انکے خلاف سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس لئے تمام بار کے تمام ممبران ایسے وکلاء پر کڑی نظر رکھیں اور انکے بار میں داخلے یا احاطہ کچہری میں موجودگی بارے بار انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں۔

پنجاب بار کونسل نے جعلی وکلاء کے بار ز میں داخلے پر سختی سے پابندی عائد.
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں