رحیم یار خان (بیٹھک رپورٹ) پنجاب بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران بحال، عدالت نے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی کونسلرز کو فارغ کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ پٹیشنر محمد علی نے لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اپنی معطلی کے اقدام چیلنج کیا ہوا تھا سابقہ پیشی پر عدالت الیکشن کمیشن کو بذریعہ سپیشل میسنجر طلب کیا تھا جو اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں حاضر تھا جسٹس انوار الحق پنوں نے کیس کی سماعت کی پٹیشنر کے وکلاء کی ٹیم محمد مظہر اقبال چٹھہ ایڈووکیٹ ،مدثر حسین نقوی ایڈووکیٹ اور عدنان سعید ایڈووکیٹ نے اپنے دلایل پیش کئے، عدالت نے پٹیشنر کے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حکم معطل کر دیا اور اس طرح پنجاب بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے کے بلدیاتی ادارے بحال ہو گئےہیں۔

پنجاب بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران بحال، عدالت نے الیکشن کمیشن کا بلدیاتی کونسلرز فارغ کرنیکا حکم کالعدم کردیا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں