پنجاب سپورٹس بورڈ نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے تمام عملے کی ما ہانہ ادائیگی بینک کے ذریعے کرنے کا نظا م نافذ کردیا

  • Home
  • ملتان
  • پنجاب سپورٹس بورڈ نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے تمام عملے کی ما ہانہ ادائیگی بینک کے ذریعے کرنے کا نظا م نافذ کردیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر ) پنجاب سپورٹس بورڈ نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے تمام عملے کی ماہانہ ادائیگی بینک کے ذریعے کرنے کا نظا م نافذ کردیا ہے اس سلسلے میں ملتان سمیت صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ کے عملے کے اکاونٹ بینک اّف پنجاب میں متحرک کروا دئیے ہیں پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے ماہانہ ادائیگی بینک کے ذریعے کی جائے گی ادائیگیوں کا نیا نظام آنے کی وجہ سے یومیہ اجرتی سٹاف نے اعلی حکام کے فیصلے کو سراہا ہے .

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد،
ملتان (سپورٹس رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے اسپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللہ کو آو¿ٹ کرکے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔باو¿لر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔
2کالم،تصویر ساتھ
رواں سال مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا۔فاروق لطیف۔
یوتھ کی پرموشن کے لیے جو بھی پروگرام مرتب کیا جائے گا ہم اس کو مکمل سپورٹ کرینگے.

ملتان (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان رواں سال مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کرے گا جن میں یوتھ کو پروموٹ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے محمد جمیل کامران سابق ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان و سپورٹس آرگنائزر سے کیا۔محمد جمیل کامران نے کہا کہ ملتان میں یوتھ کے بے تحاشہ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے اتھلیٹکس ،کرکٹ ،بیس بال،اور فٹبال کے مختلف مقابلہ جات کرائے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر آسکیں۔فاروق لطیف نے کہا کہ۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا مشن ہے کہ ہم نے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہیں اور ہسپتالوں کو ویران کرنا ہے اس سلسلہ میں یوتھ کی پرموشن کے لیے جو بھی پروگرام مرتب کیا جائے گا ہم اس کو مکمل سپورٹ کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد جمیل کامران کی سپورٹس کے فروغ کے لیے خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔انہوں نے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تصویر کا کپشن،محمد جمیل کامران سابق ڈی ایس او فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان سےملاقات کرتے ہوئے ۔

تصویر کا کپشن،یوم یکجہتی کشمیر فیسٹیول میچ کے کھلاڑیوں کا معزز مہمان اور آفیشلز کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

2کالم

شمیری عوام پر ظلم و ستم کا سیاہ باب جلد اپنے اختتام کو پہنج جائے گا۔صباءحبیب
بھارت سرکار کا بھیانک چہرہ تمام دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،پروگرام کواڈینئیٹر کا تقریب سے خطاب
ملتان (سپورٹس رپورٹر)ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک فیسٹیول کرکٹ میچ مظفر آباد الیون اور سری نگر الیون کے مابین ملتان کرکٹ گراونڈ نواں شہر ملتان میں کھیلا گیا جس میں سری نگر الیون نے 10رنز سے کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی میڈم صباحبیب پروگرام کواڈینئیٹر تھیںں۔جن کا کھلاڑیوں کےساتھ تعارف کرایا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کا سیاہ باب جلد اختتام پذیر ہونےوالا ہے۔کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔بھارت سرکار کا بھیانک چہرہ تمام دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔اب وہ دن دور نہیں جب سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان کوئی سرحد نہ ہوگی۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اس دن کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کرنا قابل تحسین۔ہے۔دریں اثنائسری نگر الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔عبداللٰہ۔سلمان نے بالترتیب۔74.53 رنز بنائے مظفر آباد کے محمد زوہیب نے 3وکٹ حاصل کیں۔مظفر آباد الیون 186 رنز پر آوٹ ہوگئی۔زوہیب ملک۔79 رنز بناکر نمایاں ریے۔ محمد اکبر 5.محمد عبداللہ۔یوسف خان۔نے دو۔دو وکٹ حاصل کی۔مین آف دی میچ محمد اکبر مین آف دی میچ قرار پائے۔محمد آصف۔عبدالروف ایمپائرز۔محمدیوسف سکورر تھے۔تقریب کے آخر میں معزز مہمان نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے .

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?