پنجاب میں طلبہ تنظیموں سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع - Baithak News

پنجاب میں طلبہ تنظیموں سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ملتان(وقائع نگار) پنجاب میں طلبہ تنظیموں سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔پےپلزپارٹی کے سید حسن مرتضی کی جانب سے پےش کی گئی قرارداد کے متن مےں کہاگےاہے کہ 1984میں طلبہ تنظیموں پر پابندی کا آمرانہ عمل کیا گیا جو تا حال جاری ہے۔طلبا یونینز سیاست کی نرسریاں ہیں طلبا تنظیموں پر پابندی بدترین آمریت ہے ۔طلبا تنظیموں نے بہترین سیاستدان پیدا کئے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔سندھ اسمبلی قانون سازی کرکے سندھ بھر میں طلبا یونینز کو بحال کر چکی ہے ۔سندھ کی طرح پنجاب میں بھی طلبا یونینز سے پابندی اٹھائی جائے۔پنجاب بھر کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں الیکشن کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں