پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کرنے کا فیصلہ

  • Home
  • ملتان
  • پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی طرز پر بلدیاتی الیکشن ہو ںگے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
ڈیرہ، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ، خانیوال، وہاڑی ، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ ودیگر اضلاع شامل
ملتان (وقائع نگار)الیکشن کمیشن اآف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022ءکو ہوں گے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاو¿الدین، جہلم اور اٹک میں الیکشن کروائے جائیں گے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?