پنجاب میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے الیکشن آج - Baithak News

پنجاب میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے الیکشن آج

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ الیکشن آج 26 فروری کو ہونگے،اس سلسلے میں انتخابی مہم گزشتہ شب ختم ہو گئی، امیدوار کنویسنگ میں مصروف عمل رہے، جبکہ ہائیکورٹ بار ملتان کی صدارت پرون ٹو ون مقابلہ ہے۔ صدر کیلئے دو امیدوار میاں مشتاق عادل ایڈووکیٹ، موجودہ صدر سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ، اور جنرل سیکرٹری بار کی نشست پر چار امیدوار ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ، مہر حسیب قادر، رانا محمد اجمل کانجو اور محمد بن قاسم تنگوانی آمنے سامنے ہیں، فرزانہ سلیمان بلا مقابلہ لائبریری سیکرٹری منتخب ہو چکی ہیں۔ ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے لیے پنجاب بار کونسل نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ دوسری طرف امیدواروں نے بڑے بڑے پینا فلیکس لگا کر ہائی کورٹ کے احاطے کے باہر سڑک پر اپنے اپنے الیکشن کیمپس لگا دئیے ہیں ، پریزائیڈنگ افسر برائے الیکشن ہائی کورٹ بار ملتان ملک سجاد حیدر میتلا ایڈووکیٹ کے اعلامیہ کے مطابق الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کسی کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے تمام امیدواروں اور ان کے حامی وکلاءسے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن الیکشن کے انعقاد کےلئے تعاون کریں۔ دریں اثنا سٹی پولیس نے ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا ہے اور اس کے لیے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پولیس فورس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ پنجاب وکلاءمحاذنے ہائیکورٹ بارایسوسی ایشنز کے الیکشن میں مختلف امیدواروں کی حمایت کر دی، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ الیکشن میں صدارتی امیدوار میاں عادل مشتاق ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار کی نشست پر امیدوار ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس امر کا اعلان چیئرمین پنجاب وکلاءمحاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور ڈویژنل صدر ملتان خالد محمود ایڈووکیٹ نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر رانا اسد اللہ خان ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔علاوہ ازیںملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اور بہاولپور کے سالانہ الیکشن کے باعث جنوبی پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے ہفتہ کے روز عدالتی کام بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی ہفتہ 26 فروری کو کام بند کرنے کا اعلان کیا۔وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں