پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022، گائیکی مصوری سمیت دیگر مقابلہ جات - Baithak News

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022، گائیکی مصوری سمیت دیگر مقابلہ جات

ڈیرہ غازی خان(بیٹھک رپورٹ) محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ضلع مظفر گڑھ میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 کے سلسلے میں فن گائیکی’مصوری’دستکاری’افسانہ نویسی’لوک رقص اور تھیٹر کے مقابلہ جات 16 سے 40 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان ضلع کونسل ہال مظفر گڑھ میں منعقد ہوئے۔نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ان مقابلہ جات میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے تاثرات ریکارڈ کراتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کی تعریف کی اور کہا کہ ان مقابلوں میں شرکت کرکے انہیں بے حد مسرت اور خوشی محسوس ہوئی ہے۔انہیں اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین موقع میسر آیا ہے جس کے لیئے وہ پنجاب حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں۔ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق فن موسیقی کے مقابلے میں تابش ریاض نے پہلی’ذیشان طارق نے دوسری اور جوشفا انجم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔افسانہ نگاری کے مقابلے میں اسد شیخ پہلی’ناد علی نے دوسری اور شمائل اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مصوری کے مقابلوں میں حفظہ خان نے پہلی’حلیمہ عبداللہ نے دوسری اورفضہ زہرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دستکاری کے مقابلوں میں نفیسہ بی بی نے پہلی ‘حسن جہانگیر نے دوسری اور نمرہ اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تھیٹر کے مقابلے میں صائم پروڈکشن کے ڈرامے نے پہلی پو زیشن حاصل کی جبکہ لوک رقص میں گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول خورشید آباد کی بچیوں نے پہلی اورگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پتی شعیب کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کی.موسیقی’ مصوری ‘افسانہ نویسی اور دستکاری میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے بالترتیب 20 ہزار روپے، 15ہزار روپے اور دس ہزار روپے کے چیک جبکہ لوک موسیقی اور تھیٹر کی کیٹگری میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے بالترتب 40 ہزار روپے35 ہزا روپے اور 30 ہزار روپے کے چیک جبکہ تمام شرکت کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ ان سرگرمیوں سے نوجوانوں کوپوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع میسر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں شرکت کے لیئے نوجوانوں کا جذبہ اور جوش و خروش قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ ٹیلنٹ کے اعتبار سے ذرخیز خطہ ہے اور یہاں نامور فنکاروں نے جنم لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے ڈویژنل مقابلے اسی ماہ کے آخر میں ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہونگے جس کے لیئے امید واروں کو پیغام ارسال کر دیئے جائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں