پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:مشتاق حسین - Baithak News

پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:مشتاق حسین

لیہ(بیٹھک رپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرمشتاق حسین کی زیرصدارت انسداد پولیومہم کے سلسلہ میں غیرسرکاری تنظیموں کا اجلاس منعقدہوا ۔اجلاس میں ہیلتھ کمیونیکیشن اینڈ سپورٹ آفیسرمحمدہاشم ،فوکل پرسن انسدد پولیومہم غلام مصطفی علوی،سوشل ویلفیئر آفیسر صدام حسین ودیگر موجودتھے۔ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر مشتاق حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیوجیسے موذی مرض کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے جس کے لئے معاشرے کے تمام طبقات اپنی ذمہ داری ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو کے لیے تمام غیرسرکاری تنظیموں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس کے لئے وہ اپنی خدمات پیش کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرمشتاق حسین نے مزیدکہاکہ پولیومہم 28فروری سے 4مارچ تک جاری رہے گی جس کے لئے تمام این جی اوز کے نمائندگان اپنے اپنے علاقوں میں بھرپورطریقہ سے پینافلیکس ،سیمینارز،ایف ایم کے ذریعے آگہی شروع کریں۔اس موقع پر این جی اوز کے نمائندگان نے پولیوکے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں