
ملتان(وقائع نگار)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، لائرزونگ پنجاب کے صدر رانا ظفر،سینئررہنماءراو¿ اکمل کو پارٹی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔ ظالم و جابر سلیکٹڈ، کٹھ پتلی حکومت نے تاجراور عوام ے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے، عوام کو ”مہنگا ترین وزیراعظم” قبول نہیں، عمران نیازی گھرچلے جائیں۔ عوام کے گھروں کے چولہے نہیں صرف دل جل رہے ہیں۔ غریب غربت کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ عوام کی سانس بند کرنےوالے اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکے ہیں ۔عوام صرف اور صرف عمران نیازی سے نجات چاہتی ہے، عوام کی خواہشات کو پورا کریں گے۔
Leave a Comment