ایک رومانوی لمحہ جہاں اتفاقاََ دو افراد ملے،ایک لحظے کو آنکھیں چار ہوئیں اوردنیا تھم سی گئی ،یہ تصوردیومالائی لگتا ہے لیکن بہت سے نوجوان جوڑے کہتے ہیں کہ وہ پہلی نظر میں محبت کی کیفیت سے گزر ے ہیں۔ اس بات کی کوئی علت سمجھ نہیں آتی آخر کیسے کسی کیلئےیکایک اتنے شدت کے جزبات آخر کہاں سے وارد ہو سکتے ہیں ۔قرون وسطیٰ شدت سے کسی کی محبت کو خلل تسلیم کیا جاتا تھاوراسکے علاج کیلئے دوائیں بھی تیار کی گئی تھیں۔جدید میڈیکل سائنس نے پتہ چلایا کہ محبت کا ہارمون آکسیٹوسن دل کے پٹھوں کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ امریکا کی Rutgers یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے مطابق محبت تین قسم کی ہو سکتی ہے،ایک ہوس (شہوت)، دوسری کشش اورتیسری اٹیچمنٹ یا احساس وابستگی۔یہ تینوں قسم کے جذبات مختلف تناسب میں لیکن باہم منسلک ہیں اور ایک دوسرے کوکامل کرتے ہیں۔ 2016 میں انڈین جرنل آف اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع تحقیقی جائزے میں بتایا گیاکہ محبت کے اجزاءتین جذبوں کا جداگانہ دماغی سرکٹری اور نیورو ٹرانسمیٹرہوتا ہےاوراس بنا پرسائنسدانوں کا خیال ہے کہ پہلی نظر میں محبت حقیقی جذبہ نہیں لیکن یہ صرف صنف مخالف کومتوجہ کرنے کاابتدائی مرحلہ ہےاور ابھی دماغی کا عمل پوراہونا باقی ہےجو کہ مکمل محبت پر منتج ہوپائے گا۔ برطانوی تولیدی صحت کی ماہر لائیو سائنس ڈاکٹر ڈیبورا لی کا کہنا ہے کہ محبت کوجڑ پکڑنے اور شدت پیدا ہونے میںاوقت لگتا ہے۔ اکثر ماہرین نفسیات کا بھی خیال ہے کہ پہلی نظر میں محبت ناممکن ہے، ممکن ہے کہ کوئی پہلے جنسی کشش کے زیراثرآجائے۔ایک برطانوی طبی ماہر نفسیات ڈاکٹر ایرک رائڈن نے تصدیق کی کہ پہلی نظر کی محبت صرف ہوس ہے۔ اگر آپ جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں توپہلی نظر کی محبت کارگر نہیں۔ڈاکٹر لی نےکہاکہ محبت کے ابتدائی مراحل یا کچھ لوگوں کے خیال میں پہلی نظر میں محبت کی منشیات کی لت سے مماثلتیں ہیں۔ محبت کی شروعات میں دماغ کے وہی حصے ایکٹیوہوتے ہیں جوکوکین استعمال کرنیوالے لوگوں کے دماغوں میں نشے کے زیر اثر ہوتے ہیں یعنی جیسے ایک منشیات کا عادی حقیقت کے بجائے خوابوں کی دنیا میں رہنے کیلئےپاگل ہو رہا ہویہ پیارمحبت کے ابتدائی کیف سے ہی مشابہہ ہے۔2016 میں جرنل فرنٹیئرز ان سائیکالوجی میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ پیار کا یہ نشہ سالوں کے ساتھ میں ختم ہو کررہ جاتا ہےکیونکہ جوڑاعملی زندگی میں اس مرحلے سے آگے بڑھ جاتا ہےاسکے علاوہ، یادیں بھی وقت کیساتھ مسخ ہوجاتی ہیں اوران جوڑوں کوگمان ہوتا ہے کہ وہ پہلی نظر میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے جبکہ درحقیقت انہیں سچی محبت اکسپلور کرنے میں کافی وقت اور محنت لگی ۔جرنل آف نیورو سائنس میں شائع ہونے والی 2012 کی ایک تحقیق بھی اس فینامنن کی تصدیق کرتی ہے جبکہ فرنٹیئرز ان ہیومن نیورو سائنس میں شائع 2018 کی ایک تحقیق میں امکانات پر بحث کی گئی ہے کہ کہ کچھ جوڑے جو طویل عرصے سے اکٹھے ہیں انہیں یہ “مثبت وہم” ہوسکتا ہے جس میں وہ تمام تنازعات اور شکوک و شبہات نظر انداز کر دیتے ہیں۔یہ کیفیت آسمان سےاترےمحبوب کا ہےکہ وہ گویاایک دوسرے کیلئےپیدا ہوئے اور تقدیرسے ملے اسی خیال کے رسوخ نے انہیں پہلی نظر کی محبت کا قائل بنادیا اوروہ یہ بھول گئے کہ اس ارفعیت تک پہنچنے میں وہ کہاں کہاں سے گزرے۔

پیارپہلی نظر میںنہیں ہوتا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں