پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی - Baithak News

پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ملتان(کامرس ڈیسک ) پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی،اجلاس میں مشیر خزانہ ڈویڑن نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا، 33 اشیاءکی قیمتیں بڑھیں اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 12 اشیائضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔کہ بجلی 0.91 فیصد، انڈے 0.08، سرخ مرچ 0.03 اور دیگر اشیاء 0.06 فیصد سستی ہوئیں، پیٹرول 0.65، چکن 0.19، پارچہ جات 0.18 اور دیگر اشیاء 0.28 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ آلو، پیاز، گڑ، چینی، آٹا، ایل پی جی، دال مونگ اور ماش بھی سستی ہوئیں مشیر خزانہ ڈویڑن نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، گندم اور آٹے کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ نے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کیلئے چینی اور گندم کے ذخائر کو تقویت دینے کی ہدایت کی، خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کا کہا۔اجلاس کو دالوں، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر بارے بھی بریفنگ جبکہ کمیٹی نے ڈیزل کے کم ذخائر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں