پیپلز پارٹی کاحکومت کیخلاف لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان - Baithak News

پیپلز پارٹی کاحکومت کیخلاف لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان

ملتان( بیٹھک نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں، کراچی سے 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔لانگ مارچ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے شروع ہوگا، قافلے کا رات کو سکھر میں قیام ہوگا، خورشید شاہ سکھر میں لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے، سکھر میں بڑے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔پیپلز پارٹی نے27 فروری سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ شروع کرنےکا اعلان کردیا۔اس کے بعد 28 فروی کولانگ مارچ رحیم یارخان میں پڑاو¿ ڈالےگا، لانگ مارچ یکم مارچ کو ملتان پہنچے گا جہاں یوسف رضاگیلانی میزبانی کریں گے،2 مارچ کو لانگ مارچ چیچہ وطنی پہنچے گا جہاں ایک لاکھ افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 3مارچ کو لانگ مارچ کے شرکاءلاہور پہنچیں گے، رات کو بڑا جلسہ ہوگا، 4 مارچ کولانگ مارچ کے شرکا لاہور سے وزیر آباد پہنچیں گے، 5 مارچ کولانگ مارچ وزیر آباد سے گوجرخان پہنچے گا۔شیڈول کے مطابق 6 مارچ کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں