پی آئی اے عملہ کی خاتون سے بدتمیزی،بلی سمیت آف لوڈکردیا - Baithak News

پی آئی اے عملہ کی خاتون سے بدتمیزی،بلی سمیت آف لوڈکردیا

ملتان(کاشف خان) ملتان ائیرپورٹ پر گزشتہ شب ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ پی آئی اے ائیر لائن ملتان کے عملے کی خواتین مسافر سے رشوت مانگنے اور رشوت نہ دینے کی وجہ سے بدتمیزی، تمام سفری کاغذات مکمل ہونے کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ملتان سے سعودی عرب جانے والی خاتون حمیرا اسکا بیٹا شاہد جو اپنے ہمراہ بلی کو سعودی عرب لے جانا چاہتی تھی جس کے تمام سفری کاغذات پورے تھےمگر پی آئی اے عملہ کو ذرا بھی ترس نہ آیا۔عملہ نے رحیم یار خان کی رہائشی خاتون حمیرا شاہد اپنے بیٹے اور پالتو بلی جس سے خاتون کو بہت لگاؤ تھا جو کہ سعودیہ عرب روانگی کیلئے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تو عملہ نے خاتون سے بدتمیزی کرتے ہوئے پالتو بلی باہر چھوڑنے کو کہا جس پر خاتون زارو قطار رونے لگی اور کہنے لگی کہ پالتو بلی کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود یہ کہاں کا قانون ہے میں پالتو بلی کے ہمراہ ہی سعودی عرب سے پاکستان آئی تھی اور اب پالتو بلی کے ساتھ ہی سعودی عرب واپس جاؤں گی۔یہ بات عملہ کو ناگوار گزری اور خاتون سے تلخ لہجہ میں بدتمیزی پر اُتر آیا۔جس پر پی آئی اے عملہ نے دلبر داشتہ رونے والی خاتون کو پالتو بلی اور سامان سمیت آف لوڈ کردیا۔ جبکہ حمیرا اور اسکے بیٹے شاہد نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ وہ سعودی عرب سے یہ بلی اپنے ہمراہ لائی تھی اور اب ملتان سے واپس سعودی عرب جاتے ہوئے اسکے پالتو جانور کے تمام کاغزات موجود تھے مگر ابرار اور قسور نامی افسران نے ان سے دو لاکھ رشوت کا مطالبہ کیا جس پر ہم نے کہا کہ ہمارے پاس 50 ہزار موجود ہیں جس پر دونوں افسران نے ہم سے انتہائی بدتمیزی کرتے ہوئے ہمارا سامان باہر پھینک دیا اور ہمیں بھی فلائیٹ سے آف لوڈ کر دیا۔یاد رہے کہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے اور کسٹم عملہ کا مسافروں سے دوران چیکنگ سامان ہڑپ کرنا،لڑائی جھگڑے اور بدتمیزی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔جس پر حکام نوٹس لینے سے گریزاں ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے ائیر لائن کے عملے کے خلاف سختی سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں