پی ایس ٹی، ای ایس ٹی ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹ کیلئے کوائف فراہم کئے جائیں: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

  • Home
  • ملتان
  • پی ایس ٹی، ای ایس ٹی ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹ کیلئے کوائف فراہم کئے جائیں: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

ملتان(نمائندہ خصوصی )ضلع ملتان کے تمام فی میل ہائر اور ہائی سیکنڈری اور ایلیمنٹری ونگ گورنمنٹ سکولوں میں تدریسی فرائض سر انجام دینے والی پی ایس ٹی، ای ایس ٹی ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ تحصیل ملتان سٹی، تحصیل صدر ملتان، تحصیل شجاع آباد اور تحصیل جلال پور پیر والا کے دفاتر میں رکھوا دی گئی ہیں۔ ڈی ای او سیکنڈری اورڈی اوایلیمنٹری کے اعلامیہ کے مطابق فی میل سکولوں کی اساتذہ اپنی متعلقہ تحصیلوں کے دفاتر سے رابطہ کریں، اپنے مطلوبہ کوائف فراہم کریں تاکہ ان کی حتمی سنیارٹی لسٹ کی تیاری کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ فی میل اساتذہ اپنے کوائف چیک کریں اپنے نام کے سامنے دستخط کریں، ان کی سنیارٹی لسٹ میں دیے گئے کوائف درکار ہو تو دستاویزی ثبوت کے ساتھ انہیں متعلقہ دفاتر میں درخواست برائے درستگی کے ساتھ جمع کرایا جائے۔ سنیارٹی لسٹ میں نام کے سامنے دستخط ثبت کرنے کی آخری تاریخ 24فروری2022 ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?