پی ایچ اے کا پارکوں میں مینگو اور گلاب کارنر بنانے کا فیصلہ - Baithak News

پی ایچ اے کا پارکوں میں مینگو اور گلاب کارنر بنانے کا فیصلہ

ملتان(سٹی رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا پارکوں میں مینگو اور گلاب کارنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔13 ہزار سے زائد آم کے پودے پارکوں میں لگنے کےلئے تیار کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہارٹیکلچر برانچ کو ٹاسک دےدیا گیا ہے۔تمام بڑے پارکوں میں کارنرز مختص کئے جائیں گے۔پارکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے ہارٹیکلچر افسران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سلیم اختر بھی موجود تھے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ملتان شہر آم کی وجہ سے مشہور ہے۔ پی ایچ اے آم کی آفزائش کےلئے اپنا کردار ادا کر تا رہے گا۔پودوں کو جلد پارکوں میں لگایا جائے گا۔گلاب کے پھولوں کی شجرکاری کے فروغ کےلئے بھی پارکوں میں کارنر مختص کرنے جا رہے ہیں جس سے پارکوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ شہر کے تمام پارکوں میں جلد مینگو اور روزکارنر بنائیں گے۔اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ پارکوں میں کارنر کی ستمبر سے آم اور پھولوں کی آفزائش کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں