پی ایچ اے کو تمام منصوبے 15مارچ تک مکمل کرنے کے احکامات - Baithak News

پی ایچ اے کو تمام منصوبے 15مارچ تک مکمل کرنے کے احکامات

ڈیرہ غازی خان(بیٹھک رپورٹ) سیکرٹری ہاو¿سنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں موسم بہار کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں 200پودوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے۔شہر میں مزید 1000درخت لگائے جائیں گے۔تونسہ اور دیگر شہروں میں بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔ڈی جی خان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔جناح پارک میں عوامی سہولیات کی تما م اشیاء مہیا کی جارہی ہیں۔پی ایچ اے کو ڈویژ ن میں بھرپور شجر کاری کا ٹاسک دےدیا گیا ہے۔تمام منصوبوں کو 15مارچ تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔پل ڈاٹ پر مونومنٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔جسے جلد مکمل کر لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پارک ڈی جی خان میں 200پودوں کی شجرکاری اور ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان،ڈی جی کے ایس ڈی اے اور ایکسیئن پی ایچ ای بھی موجود تھے۔جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ شجرکاری سے ماحول میں خوشگوار اور مثبت تبدیلی آئے گی۔بہاولپور اور ڈی جی خان میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔جنوبی پنجاب میں بھرپور شجرکاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے احکا مات جاری کر دیئے گئے ہیں۔پی ایچ اے ڈی جی خان ڈویژن میں موسم بہار میں بھرپور شجر کاری کرے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں