پی سی بی کے زیر اہتمام وومنز ڈویژنل لیگ ملتان نے جیت لی - Baithak News

پی سی بی کے زیر اہتمام وومنز ڈویژنل لیگ ملتان نے جیت لی

ملتان (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے زیرنگرانی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلی گئی وومنز ڈویژنل لیگ ملتان نے جیت لی۔ بہاولپور کی ٹیم رنر اپ رہی چیمپئن ملتان ٹیم نے ٹرافی اور قومی پرچم تھام کر سٹیڈیم کا چکر لگایا۔ چیمپئن شپ میں ساہیوال اور ڈیرہ غازیخان کی ٹیموں نے بھی شرکت کی انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میچ میں ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنائے۔ جوابی بیٹنگ میں بہاولپور کی ٹیم 92 رنز بنا سکی۔چیمپئن ملتان ٹیم کی اوپنر علینہ مسعود کو 59رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ علینہ خانیوال سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر مسعود انور کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے اپنا بیسٹ ایوارڈ اپنے والدین کے ہمراہ وصول کیا۔چیمپئن ملتان ٹیم سکھاں فیض کا کہنا تھا کہ لیگ راﺅنڈ میں ناقابل شکست رہنے کے باعث انہیں ملتان کے چیمپئن بننے کا پورا یقین تھا رنر آپ ٹیم بہاولپور کی کپتان صبا خورشید نے کہا کہ کیچز ڈراپ ہونے سے فائنل میچ بھی ہاتھ سے نکل گیا۔اختتامی تقریب میں قومی وومنز ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے وومنز لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ نیا باصلاحیت ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ہے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالصبور نے بتایا کہ وومنزلیگ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل سدرن پنجاب کی ٹیم بنائی جائے گی جو وومنز ڈے کے سلسلے میں 4مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں سندھ وومنز ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔چیئرمین سدرن پنجاب کرکٹ خواجہ محمد انیس نے کہا کہ وومنز ڈویڑنل لیگ میں پی ایس ایل کی طرح جاندار مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹرز شبیر احمد۔ مسعود انوار۔ایم پی اے سبین گل۔وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور کریم کنڈی۔ سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی سربراہ زاہدہ حمید قریشی۔ وومنز یونیورسٹی۔ ایم این ایس یونیورسٹی اور زکریا یونیورسٹی کی آفیشلز نے بھی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔وومنز لیگ کرکٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے سپیشل کرکٹرز کے علاوہ وومنز یونیورسٹی۔زکریا یونیورسٹی اور ایم این ایس یونیورسٹی کی طالبات بھی خصوصی طور پر ملتان سٹیڈیم آئی ہوئی تھیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں