پی پی لانگ مارچ کے بجائے تحریک عدم اعتماد لائے: کرامت علی شیخ - Baithak News

پی پی لانگ مارچ کے بجائے تحریک عدم اعتماد لائے: کرامت علی شیخ

ملتان(وقائع نگار) پاک سرزمین پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کا شوق پورا کرنے کے بجائے نااہل حکمرانوں کےخلاف عدم اعتماد لائے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے اراکین اسمبلی مستعفی ہونے کا اعلان کر یں۔ غریب قوم کا وقت ضائع نہ کریں۔ پیپلز پارٹی ہو یا ن لیگ ذاتی مفادات کی سیاست کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اگر ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی دعویدار ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہوتیں تو آ ج صورتحال مختلف ہوتی۔ پی ایس پی کی قیادت مصطفی کمال کو جب کراچی میں عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے تمام تر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر حقیقی معنوں میں کراچی کی عوام کی خدمت کی اور آ ج پی ایس پی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ عوام پی ایس پی کا ساتھ دیں توآ نےوالے دنوں میں ساو¿ تھ پنجاب کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے اور الگ صوبہ کے قیام میں بھی حقیقی معنوں میں پیش رفت ہوگی۔ قائد مصطفی کمال بہت جلد ملتان کا دورہ کریں گے۔ دورہ ملتان کے موقع پر اہم سیاسی شخصیات پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کر یں گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں