وہاڑی(مدثر جمیل، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او آفس اوایس آئی برانچ تھانوں میں کرپشن کی بنیاد انکشافات کےباوجود ڈی پی او وہاڑی کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرانے وہاڑی میں تعیناتی کےبعدپہلی دفعہ ایس ایچ اوز کے تبادلے کئے تو اوایس آئی برانچ کے انچارج عرفان اشرف نے نئے تعینات ہونے والے چھ ایس ایچ اوزامجد صدیق تعینات تھانہ سٹیوہاڑی، سب انسپکٹر فاروق رمضان تعینات تھانہ کرم پور،سب انسپکٹر احمدکامران تعینات تھانہ فتح شاہ ،سب انسپکٹر انیس بھٹی تعینات تھانہ جھال سیال سے ایک ایک لاکھ رشوت بطورمٹھائی لے لی جب خبر باہر نکلی تواوایس آئی برانچ کے انچارج عرفان اشرف نے خبر لگانے والے وہاڑی کے صحافیوں کواپنے ٹاؤٹوں، رشتے داروں کے ذریعے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا اورڈی ایس پی بورے والا آفس میں تعینات اسکے رشتےداراےایس آئی اشرف کے بیٹوں نے بھی صحافیوں کو کھلے عام دھمکیاں دینا شروع کردیںجس پروہاڑی کی سیاسی وسماجی شخصیات اور صحافی برادری نےشدیدغم غصے کا اظہار کیا اور کہاکہ ڈی پی او وہاڑی اپنی ایمانداری کے دعوے کرتےتوتھکتے نہیں جبکہ کرپشن سے آلودہ تھانوں سمیت ڈی پی او آفس کی برانچزمیں کرپٹ افسران کی تعیناتیاں وہاڑی پولیس کی کرپشن کی داستانیں چیخ چیخ کر بتا رہی ہیں۔ وہاڑی کی سیاسی وسماجی شخصیات اور صحافتی حلقوں نے آرپی او ملتان، آئی جی پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعظم سے نوٹس لیکر وہاڑی پولیس سے کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

(چراغ تلے اندھیرا)او ایس آئی برانچ کرپشن کاگڑھ،ڈی پی اووہاڑی ایمانداری کاپرچارکرنے لگے
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں