تونسہ شریف،ٹبی قیصرانی(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)چیف آف کلاچی سابق چیرمین فتح خان نتکانی، سردار نذر خان کلاچی ،مجاہد اقبال خان ملکانی نے کہا کہ تونسہ میں چشمہ رائٹ بینک کینال تقریباً 7 ماہ سے مکمل بند ہے۔ ضلع تونسہ کے کاشتکار گندم کی فصل بھی کاشت نہیں کر سکے اور اب سورج مکھی کی فصل بھی کاشت نہیں ہو رہی اور نہ کپاس کی فصل کاشت ہوتی نظر آ رہی ہے ۔ نذرخان کلاچی نے کہا چشمہ رائٹ بینک کینال کی بندش نےضلع تونسہ کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو پریشان کر رکھا ہے اور معاشی طور پر کسانوں کو مشکل میں ڈال دیاہے ۔پورے ضلع تونسہ میں 80فیصد لوگوں کا پیشہ زراعت سے منسلک ہے اور فصلات کو سیراب کے لئے ایک ہی ذریعہ چشمہ رائٹ بینک کینال ہے جو اگست 2022کے سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ہمارے علاقے کے غریب مزدور کسان پہلے سیلاب کیوجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں،گرمیوں کی فصل بارشوں کیوجہ سے تباہ ہوگئی ،گندم کی فصل چشمہ رائٹ بینک کینال کی بندش کیوجہ سے ضائع ہوگئیں جسکی وجہ سے ہمارے علاقےمیں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے جسکا واحد حل چشمہ رائٹ بینک کینال کی بحالی ہے،ہم انتظامیہ اور حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد چشمہ رائٹ بینک کینال بحال کرائی جائے اورہم منتخب ارکان اسمبلی سےبھی گزارش کرتےہیں کہ ہماری آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی جائے ورنہ ہم اپنے غریب مزدور کسانوں پر ہونے والا ظلم قطعاََ برداشت نہیں کریں گے اور نوجوان اتحاد اپنے غریب مزدور کسانوں کیساتھ بھرپور احتجاج کریگا،پہلے بھی ہم اپنا احتجاج ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر کر چکے ہیں اب ہم اپنا احتجاج تونسہ ریتڑہ ٹبی وہوا ایک ہی دن میں جام کریں گے اور الیکشن بائیکاٹ کی بھر پور طریقے سے مہم بھی چلائیں گے۔سردار نذر خان کلاچی نے وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی سے مطالبہ کیا ہے چشمہ رائٹ بینک کینال کو فوری طور پر مکمل کر کے پانی چالو کیا جائے تاکہ ضلع تونسہ کے زمیندار وقت پر اپنی کپاس کی فصل کاشت کر سکیں۔

چشمہ رائٹ بینک کینال بند،گندم کےبعددیگرفصلوں کی کاشت کو خطرہ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں