چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹرانسفر ہونیوالے ایم ڈی کےگھپلوں کا انکشاف - Baithak News

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹرانسفر ہونیوالے ایم ڈی کےگھپلوں کا انکشاف

احمدپورشرقیہ(سپیشل رپورٹر) چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑےپیمانےپرکرپشن، بےضابطگیوں کا انکشاف ،ایم ڈی ہائوس میں دفتر لگا کررات کی تاریکی میں کروڑوں کی رشوت لیکر الاٹمنٹس کی گئیں ،کوئی عدالت لگی نہ سماعت ہوئی اور فیصلے کردیئے گئے۔بورڈ آف ریونیو کے اختیارات بھی سابق ایم ڈی نے استعمال کئے ۔مکمل چھان بین کی جائیگی نئے ایم ڈی چولستان کی یقین دہانی، شہریوں چولستانیوں کانگران وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ اف ریوینیو سے تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ذرائع سے انکشاف ہواہے کہ دو دن پہلے تبدیل ہونیوالےمنیجنگ ڈائریکٹر طارق بخاری نے اپنی تقریباً سوا مہینے کی پوسٹنگ کےدوران تمام قواعد و قوانین کی دھجیاں اڑا کر 70 کے قریب مظفر گڑھ متاثرین اور 30 کے قریب اوکاڑہ متاثرین کی الاٹمنٹ کے سالوں سے چلنے والے کیسز کا مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت کے عوض بغیر کیسوں کی سماعت کیئے بغیر کسی حاضری کے ایم ڈی ہاوس بیٹھ کر مدعیوں کے حق،میں فیصلے کئےہیں جسکا سلسلہ ٹرانسفر آڈرز آنے کے بعد بھی دو دنوں تک جاری رکھا گیا زرائع کا کہنا ھے کہ ان فیصلوں میں جہاں تمام قانونی پراسس کو نظر انداز کیا گیا وھاں ہٹہ ملکیت کے حوالے سے سیکشن 30 کالونیز اف گورمنٹ لینڈ ایکٹ 1912 کے اختیار کو بھی خود استعمال کرلیا جبکہ یہ اختیار صرف بورڈ آف ریونیو کے پاس ہے۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ مظفر گڑھ متاثرین کے کیسز کے حوالے سے سابق ایم ڈی چولستان عبدالرزاق کی جانب سے پٹہ ملکیت منسوخ کئے جانے کے حوالے سے بورڈ آف ریونیوکو لیٹر لکھا گیا تھا جبکہ اسکے برعکس طارق بخاری نے انکےحق میں فیصلے کردیئے۔سابق ایم ڈی طارق بخاری نے اہنے قریبی نائب تحصیلدار حاجی حبیب اور کالونی برانچ کے کلرک ناظم شاہ کےذریعے فیلڈ سے قبضہ کاشت کی غلط رپوٹیں کرائیں اور اس مد میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت وصول کئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ایم ڈی چولستان نے معاملہ نوٹس میں آنےپر تمام متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ اس حوالے سے جب موجودہ ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رائو ندیم سے پوچھا گیا تو انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ معاملہ اب میرے نوٹس میں آگیا ہے، میں اسکی مکمل چھان بین کرونگا اور قانون کے مطابق کاروائی کرونگا ۔اس میگا سیکنڈل پر شہریوں ،چولستانیوں اورسماجی حلقوں نے نگران وزیراعلیٰ ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیواور کمشنر بہاولپو سے فوری تحقیقات اور ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں