چپل مارکیٹ کے تاجروں ازخود 2،2فٹ کے تھڑے مسمار کئے: حاجی سجاد سیال - Baithak News

چپل مارکیٹ کے تاجروں ازخود 2،2فٹ کے تھڑے مسمار کئے: حاجی سجاد سیال

ملتان(وقائع نگار) سینئر رہنماءتحریک انصاف حاجی سجاد سیال نے حرم گیٹ چپل مارکیٹ میں تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چپل مارکیٹ کے تاجر اپنی مدد آپ کے تحت اپنی دکانوں کے سامنے بنائے جانیوالے 2،2فٹ کے تھڑوں کو مسمار کیا کیونکہ یہاں کی گلیاں پہلے ہی بہت چھوٹی ہیں اور تھڑوں کی وجہ سے گزرنے والوں کو بہت مشکل پیش آتی تھی۔ ملتان میں بڑھتے ہوئے تجاوزات کے مسئلے پر ہم سب کومل کر خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے۔ اجلاس میں محمد شفیق، محمد ممتاز، سعید احمد، محمد جمشید، حافظ محمد حامد، محمد زین، مشتاق احمد ، محمد معصب، نعیم احمد ، محمد کاشف، احمد حسن بیگ، محمد وقاص، محمد ہارون ودیگر نے شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں