شاہجمال (بیٹھک رپورٹ) گرفتار چڑھویا گینگ سے برآمد ہونےوالی اشیاء اور گینگ ارکان کی فہرست پولیس نے جاری کر دی ہے۔پولیس تھانہ شاہجمال نے چڑھویا گینگ کے سلیم میرانی،صادق چنڑ،امجد گوپانگ،صادق چنڑ، فیاض افتخار،محمد ندیم،خالد کوریہ،عامر کوریہ، شہزاد ،عمران عرف عامری،افتخار،مجاھد رستمانی،نوید کنہوں،سرفراز،سلیم ،شہباز جبرا،نوید ،طاہر رستمانی ،مجاہد،شاکر میرانی ،افتخار عرف اجو شاہ،آفاق عرف راجہ کو گرفتارکر کے مجموعی طور پر گینگ سے نو عدد ڈکیتی کئیے گئے موٹر سائیکل بیس لاکھ روپے کے قریب نقدی اور دیگر سامان ریکوری کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی ہیں ایس ایچ او زاہد محمود نے بتایا کہ مذکورہ گینگ کی گرفتاری کے بعد ڈکیتی کی وارداتوں پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جس پر پولیس و ایس ایچ او تھانہ شاہجمال کے کام کو نہ صرف شہریوں کی طرف سے سراہا جارہا ہے بلکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور میڈلز دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

چڑھویا گینگ کی گرفتاری،پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور میڈلز دینے کا اعلان
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں