چیف منسٹر صوابدیدی فنڈز, دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف - Baithak News

چیف منسٹر صوابدیدی فنڈز, دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف

لاہور(بیٹھک رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چیف منسٹر صوابدیدی فنڈز دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردیئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کینسرو لیورٹرانسپلانٹ کے مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے 81لاکھ روپے کے مزید فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے فنڈز کے اجرائ کیلئے مراسلہ ارسال کردیاگیا ہے۔ تحصیل جام پور،ضلع راجن پور کے رہائشی بون میرو کے مرض میں مبتلامحمد اسماعیل کے علاج معالجے کیلئے 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ محمد اسماعیل کا علاج آرمڈ فورسز بون میروٹرانسپلانٹ سینٹر، راولپنڈی کینٹ میں ہورہا ہے۔ تحصیل جتوئی،ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی انیمیا (Anemia) کے مرض میں مبتلامحمد فرحان کے علاج معالجے کیلئے 25 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ محمد فرحان کا علاج آرمڈ فورسز بون میروٹرانسپلانٹ سینٹر، راولپنڈی کینٹ میں ہورہا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے رہائشی لیورٹرانسپلانٹ کے مریض حاجی عاشق حسین کے علاج معالجے کیلئے 26لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ حاجی عاشق حسین کا علاج پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا عبادت ہے۔مستحق مریضوں کے علاج کیلئے وسائل کی کوئی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے اور جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے،دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتا رہوں گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں