چینی صدر ملاقات آگے کا روٹ میپ طے ہوگیا ہے:شاہ محمود قریشی - Baithak News

چینی صدر ملاقات آگے کا روٹ میپ طے ہوگیا ہے:شاہ محمود قریشی

سی پیک میں تعطل کا تاثر دور کرنا ضروری تھا، کچھ عناصر نہیں چاہتے سی پیک آگے بڑھے، کردار ادا کرتے رہتے ہیں، وزیر خارجہ
افغانستان کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور چین کے مﺅقف میں یکسوئی پائی جاتی ہے، گفتگو اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی صدر سے ملاقات میں دونوں جانب سے واضح پیغامات گئے، آگے کا روٹ میپ طے ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی سابق سفارتکاروں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے گفتگو کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین جانے سے پہلے آئی پی پیز کی ادائیگیاں کی گئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک میں تعطل کا تاثر دور کرنا بہت ضروری تھا، کچھ عناصر نہیں چاہتے سی پیک کا منصوبہ آگے بڑھے، وہ اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی سوچ میں مطابقت ہے، چینی کمپنیوں سے وزیر اعظم کے 20 کے قریب نشستیں ہوئیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان اور چین میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی، مارچ میں ایک بار پھر چین کا دورہ کروں گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو آگے لے کر چلیں گے، افغانستان کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور چین کے مو?قف میں یکسوئی پائی جاتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں 22 چینی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں