ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے سامان،نقدی سے محروم - Baithak News

ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے سامان،نقدی سے محروم

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق مظفرآباد پولیس کے علاقے نادرآباد پھاٹک کے قریب2 ڈاکو ملک نصرت کی دکان میں داخل ہوئے۔ ملزمان دکان سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں ملک امجد سے رکشہ اور 9ہزار روپے چھین لئے گئے۔ بہاولپور پور سکھا میں وحید احمد کی دکان سے3 ڈاکوﺅں نے 50 ہزار روپے ، شاہ شمس پولیس کے علاقے میں عباس سے موٹرسائیکل اور الپہ پولیس کے علاقے میں لیاقت سے15 ہزار روپے چھین لئے گئے۔ مظفرآباد پولیس کے علاقے میں جمیل سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے گئے۔ چہلیک پولیس کے علاقے سے ریاض کا موبائل فون چوری کرلیا گیا ۔لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے حمزہ کا موبائل فون چوری کر لیا گیا.

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں