ڈیرہ،مرضی کے نتائج کاحصول،اویس لغاری کے پسندیدہ افسراہم عہدوں پرتعینات - Baithak News

ڈیرہ،مرضی کے نتائج کاحصول،اویس لغاری کے پسندیدہ افسراہم عہدوں پرتعینات

کوٹ چھٹہ (محمد عباس ) پنجاب حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کے تقرروتبادلوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ڈیرہ غازیخان خان ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خاص طور پر اویس خان لغاری کے من پسند افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ تبدیلیوں سے ڈیرہ ڈویژن میں گورننس بہتر ہو یا نہ ہو البتہ اویس خان ان تبادلوں کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے میں ضرور کامیاب رہیں گے جس کی تازہ مثال جام پور میں معروف سوشلسٹ رہنما روف لُنڈ پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا جانے والا مقدمہ ہے جبکہ جعفر لغاری مرحوم سے دیرینہ تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مختیار احمد کا ٹرانسفر بھی اسی سلسلے کی کڑی بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں گورننس بہتر کرنے کے لیے ایک ماہ کی عرق ریزی کے بعد جن ‘بہترین بیوروکریٹس کو اہم عہدوں پر تعینات کیا ہے ان میں اکثر سرکاری افسران وہ ہیں جو شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ تعیناتی کے دوران اہم عہدوں پرتعینات رہے ہیں ۔ڈیرہ ڈویژن میں بیوروکریسی ہمیشہ سے مقامی سیاست دانوں کے زیر اثر رہی ہے اور کوئی ایک بھی عوامی فلاح وبہبود کا منصوبہ اپنی مرضی سے اس وقت تک شروع نہیں کرا سکتی جب تک کہ حکومت میں شامل مقامی سیاست دانوں کی مرضی حاصل نہ کرلے لہذا یہ توقع رکھنا کہ نگران حکومت کے دور میں شہریوں کی سنی جائے گی ناممکنات میں سے ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں اہم سرکاری عہدوں پر تعیناتی مقامی سیاست دانوں کی مرضی کے بنا ممکن نہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں ایک اہم عہدے پر تعینات افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روزنامہ بیٹھک کو بتایا کہ انہیں بغیر ن لیگ کے رہنماوں کی مشاورت کے کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ پایہ تکمیل یا نئے منصوبہ شروع کرنے کیلئے منع کر دیا گیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی تعیناتی پر ن لیگ کے دو رہنماوںاعلیٰ پنجاب تھے تو اس دوران جمیل احمد جمیل کو ڈیرہ غازیخان میں پولیٹکل ایجنٹ تعینات کیا گیا تھا اور اسی تعیناتی کے دوران عبدالقادر کھوسہ اور جمیل احمد جمیل کے درمیان بارڈر ملٹری پولیس کے ایک افسر کی تعیناتی کی وجہ سے پھڈا پڑ گیا تھا اور اس پھڈے کی گونج اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچ گئی تھی یہی وجہ ہے کہ عبدالقادر کھوسہ جمیل احمد جمیل کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی سے خوش نہیں ہیں جبکہ دوسری جانب اویس لغاری جمیل احمد جمیل کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان دیکھنا چاہتے تھے یوں اویس لغاری کا پلڑا بھاری رہا اور جمیل احمد جمیل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں گریڈ17 سے اوپر تمام اعلیٰ عہدوں پر ن لیگ کی مرضی کے افسران تعینات ہو چکے ہیں جبکہ گریڈ 16 تک کے افسران جن میں تحصیلدار، ایس ڈی اوز، سب انسپکٹرز شامل ہیں کے تبادلے جلد متوقع ہیں۔ روزنامہ بیٹھک نے جب اس سلسلے میں عبدالقادر کھوسہ، اویس لغاری اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا

When remodeling your home, it is important to work with a licensed and insured contractor who has experience in your specific type of renovation. A quality contractor can make all the difference in the success of your project. If you are not interested in remodeling and are looking to sell your home quickly, consider contacting https://www.buymyhouse7.com/delaware/ for a fast cash offer on your property.

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں