ڈیرہ ائرپورٹ بدستورویران،5سال بعدفاروق لغاری کابورڈلگ گیا - Baithak News

ڈیرہ ائرپورٹ بدستورویران،5سال بعدفاروق لغاری کابورڈلگ گیا

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)ڈیرہ غازیخان کےائرپورٹ سےفلائٹ آپریشن شروع ہوانہ توسيع ہوسکی، ائرپورٹ کے نام تبدیلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد پر بھی5سال لگ گئے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے2018 میں ڈیرہ غازیخان ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی اور فاروق لغاری کے نئے نام کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا مگر اس پر عملدرآمد 2023 میں ممکن ہوسکا ۔ گزشتہ دنوں ائرپورٹ کے نئے نام کا بورڈ فاروق احمد خان لغاری ائرپورٹ کا بورڈ ائرپورٹ پر لگا دیا گیا مگر ائرپورٹ اسی طرح غیر فعال ،فلائٹ آپریشن معطل اور ائرپورٹ پر ویرانی کا منظر ہےجبکہ ائرپورٹ کی فعالیت کا عوامی مطالبہ بدستور موجودہے ۔ ڈیرہ غازیخان کے ائرپورٹ سے جب فلائٹس شروع ہوئیں تھیں تو کچھ ہی عرصے اس کا بہترین بزنس رہا۔ ڈیرہ غازیخان اور بلوچستان کےپسنچر کراچی،لاہورکیلئے اسی ائرپورٹ کو ترجیحی دیتے تھے اور دبئی کیلئے پرواز شروع ہوئیں تو بھی اچھا ریسپانس تھا ۔ 1996 کے بعد کمرشل فلائٹس بھی شروع کی گئیں۔ جب ائرپورٹ مکمل فعال تھا تو عوامی سطح پر ائرپورٹ سے نائٹ لینڈنگ کی ڈیمانڈ کی گئی مگر اچانک منافع میں جانے والے ائرپورٹ سے فلائٹس محدود ہونا شروع ہوگئیں2017 سے ائرپورٹ تقریباً بند ہوگیا ۔ 2019 میں چند ماہ کے لیے فلائٹس آپریشن شروع مگر پھر بند ہوگیا تاحال فلائٹس نہیں آتیں۔ مارچ 2018 میں اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے دورہ ڈیرہ غازیخان کے دوران اس ائرپورٹ کا نام سردار فاروق احمدخان لغاری کے نام سے منسوب کرنے اور نام کی تبدیلی کا اعلان کیا جلد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔ مگر اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہوسکا ۔ 2023 فروری میں ڈیرہ غازیخان کے ائر پوررٹ پر نئے نام فاروق احمدخان لغاری کا بورڈ لگادیا گیا ہے۔ تاہم ائرپورٹ سے تاحال فلائٹ آپریشن شروع نہ ہوسکا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں