ڈیرہ :بلدیہ افسروں نے سیورمین بھرتی چہیتے کو سپروائزر لگادیا - Baithak News

ڈیرہ :بلدیہ افسروں نے سیورمین بھرتی چہیتے کو سپروائزر لگادیا

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ڈیرہ میں مبینہ بد عنوانیوں کا انکشاف، ایک اور سفید پوش سفارشی ملازم محکمہ میں بھرتی، متعلقہ افسران نے سیورمین بھرتی ہونیوالے چہیتے ملازم کو سپروائزر لگادیا ۔مالی طور پر انتہائی غیر مستحکم محکمہ پر درجنوں دیگر سفید پوش بوجھ بن گئے۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کے متعلقہ افسران نے کچھ عرصہ قبل کووڈ ٹیم میں کام کرنیوالے تیمورنامی شخص کوسیور مین بھرتی کرکے غیرقانونی طور پر سپروائزر لگا دیا ہے جبکہ دوسری طرف گزشتہ 8،10 سال سے سیوریج کے گندے پانی میں غوطے کھانے والے کسی بھی ملازم کو سپروائزر نہ لگایا گیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ بھرتی ہونے والا تیمور ناصرف افسران کا چہیتا ہے بلکہ سفید پوش بھی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مذکورہ بالا ملازم کو بھرتی کرنے سے قبل فارمیلٹی پوری کرنے کے لیئے اشتہاراخبار بھی کیا گیا اور بعدازا مورخہ 14/1/23 اس کے چچکیسے غیر قانونی طور پر سپروائزر لگا کر پوری یونین کونسل انچارج بنا دیا گیا انتہائی باوثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھرتی ہونیوالے ملازم تیمور کو مقامی سیاسی نمائندے کی سفارش پر بھرتی کیا گیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تیمور کے علاؤہ بھی درجنوں ایسے ملازم میونسپل کارپوریشن میں موجود ہیں جو صرف افسران کی خوشامد اور سارا دن چائے پانی پر لگے رہتے ہیں جس کے باعث اس وقت سیوریج کے حوالے سے پورے شہر کی حالت خراب ہوچکی ہے جبکہ دوسری طرف افسران ہیں کہ بے قائدگیوں کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں محکمہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ میں درجنوں سفید پوش ملازم محکمہ پر بوجھ بن چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب محکمہ کے پاس اس وقت ملازمین کو ادائیگی کے لیئے تنخواہیں تک نہیں ہیں اسی لیئے عوامی،سماجی اور شہری حلقوں نے سیکرٹری بلدیات پنجاب ،کمشنر ڈیرہ ناصر محمود بشیراور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ جمیل احمد جمیل سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ میں پائی جانے والی بے قاعدگیاں کا نوٹس لے کر ملوث افسران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں