ڈیرہ غازیخان (راؤ محمد فیاض راجپوت) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان نے ایک بڑی کاروائی میں ڈیرہ غازیخان شہر کے بلاک نمبر 9 میں واقع علیزئی فارمیسی سٹور کوسیل کر دیا۔ ریلوے روڈپرواقع میڈیکل سٹور کو جعلی ادویات انوائسز کے بغیر فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔تفصیل کیمطابق چند روز قبل ڈرگ انسپکٹر فیصل محمود نے شکایت ملنےپرعلیزئی فارمیسی پر چھاپہ مارا گیااورمختلف کمپنیوں کے 15 مختلف آئٹمز (ادویات) کو اپنی تحویل میں لیکر سٹور سیل کر دیا۔ذرائع کیمطابق سٹور پر جعلی ادویات فروخت کی جا رہی تھیں جبکہ ادویات کی فروخت کی بغیر کسی انوائس کے ہو رہی تھیں۔انکاکہنا ہے کہ پکڑی جانیوالی ادویات کسی بھی کمپنی کے لیبل اور انوائس کےبغیر فروخت ہو رہی تھیں جس پرڈرگ انسپکٹر نے ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت علیزئی فارمیسی کو سیل کر دیا۔ڈرگ انسپکٹر نے ڈرگ ایکٹ کے سیکشن 18 اور سیکشن 1 کے تحت محبوب احمد جو کہ دکان کے مالک ہیں کی موجودگی میں فارمیسی کو تالہ لگا کر سیل کیا۔زرائع نے مزید بتایا کہ سابق ایم پی اے و لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سابق چئیرمین احمد علی دریشک کے اس فارمیسی کے مالک کے ساتھ سیاسی و کاروباری تعلقات ہیں جو ماضی میں فارمیسی مالک کے اس غیر قانونی عمل کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈرگ انسپکٹر فیصل محمود نے علیزئی فارمیسی پر چھاپہ مارا تھا اور اسے اس لئے سیل کر دیا تھا کیونکہ فارمیسی نشے کے عادی افراد کو نشہ کرنے کے مقصد کے لئے ادویات فروخت کر رہی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی نشہ آور ادویات کی بھاری مقدار اس فارمیسی سے برآمد ہوئی تھی لیکن احمد علی دریشک کی مداخلت ہر فارمیسی کھول اور ہمہ کاروائی روک دی گئی تھی تاہم اس بار نہ صرف فارمیسی سیل کر دی گئی ہے بلکہ فارمیسی کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ سابق ایم پی اے احمد علی دریشک کے فارمیسی مالک کیساتھ کاروباری ساجھے داری ہے لیکن اس بار وہ فیکٹری کی مدد کرنے سے اس لئے قاصر ہیں وہ اب نہ تو ایم پی اے ہیں اور نہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فارمیسی میں موجود ادویات کی انسپکشن کا حکم لاہور کی جانب سے ڈرگ انسپکشن کی طرف سے آرڈر جاری کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر فیصل محمود نے کاروائی کی اور فارمیسی کو سیل جبکہ لائسنس کینسل کر دیا۔ روزنامہ بیٹھک نے جب اس سلسلے میں سابق ایم پی اے احمد علی دریشک اور ڈرگ انسپکٹر کا موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو دونوں حضرات رابطے میں نہ آ سکے۔

ڈیرہ :علیزئی فارمیسی جعلی ادویات انوائسز کے بغیربیچنےپر سیل
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں