ڈیرہ غازیخان میں ماڈرن انٹر بس سٹی ٹرمینل کی تکمیل کیلئے مئی تک کی حتمی ڈیڈ لائن - Baithak News

ڈیرہ غازیخان میں ماڈرن انٹر بس سٹی ٹرمینل کی تکمیل کیلئے مئی تک کی حتمی ڈیڈ لائن

ڈیرہ غازی خان (بیٹھک رپورٹ) وزیر اعلیٰ عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں ماڈرن انٹر بس سٹی ٹرمینل کی تکمیل کیلئے مئی تک کی حتمی تاریخ دےدی گئی ہے۔ منصوبہ پر 33کروڑ 52لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ مارچ تک ٹف ٹائلز مکمل ہو گی۔ صفائی اور سکیورٹی کے نظام کو آوٹ سورس کیا جائیگا۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ بس ٹرمینل کا دورہ کیا۔ تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ ایئر پورٹ کے مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ کمشنر نے ٹرانسپورٹرز سے بھی ملاقات کی اور انہیں کہاکہ وہ کام کی رفتار اور معیار پر نظر رکھیں۔ بس ٹرمینل کی بہتری کیلئے ٹرانسپورٹرز کی تجاویز پر غور کیاجائیگا اس موقع پرایس ای بلڈنگز وقار شعیب نے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید، ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص، سیکرٹری آر ٹی اے ثنا اللہ ریاض اور دیگر موجود تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں