ڈیرہ غازیخان ۔ تمام تیاریاں مکمل - Baithak News

ڈیرہ غازیخان ۔ تمام تیاریاں مکمل

ڈیرہ غازی خان پھولوں کے سہرا ڈیرہ غازی میں 14مارچ کو کلچرل ڈے اور شہریوں کو موسم بہار میں تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جشن بہاراں کے پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں 14مارچ سے شروع ہوگا،اس سلسہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت اجلاس ڈی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنرز قرا? العین،محمودالحسن اور سی سی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری،سی اومیٹروپولیٹن کارپوریشن جوادالحسن گوندل،ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر اور تمام کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے کہا کہ 14مارچ کو ضلع بھر میں کلچرل ڈے روایتی اور پرجوش انداز میں منایا جائے گا،کلچرل ڈے پر آرٹس کونسل میں ہینڈی کرافٹس،مقامی فوڈز،لوکل ڈانس،سوہنا پنجاب فائن آرٹس کے مقابلے، پیٹنگز کی نمائش اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔انیوں نے کہا کہ14مارچ کو ہی جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پارک میں رنگا رنگ تقریبات میں پھولوں کی نمائش،ٹری پلانٹیشن،بلوچی رقص،فیس پینٹنگ،کارٹون کریکٹر،سکاوٹ شو،سپورٹس گالا،رسہ کشی،پپٹ شو،لانگ جمپ،وال پیٹنگز،ٹیبلوز،منی میراتھن ریس،میوزیکل پروگرام کا انعقاد اور کلچرل فلوٹس عوام کیلئے موجود ہوں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیپی ایچ اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کو جشن بہاراں کی تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیلئے شہر کو خوبصورت رنگوں سے سجایا جائے گا جب کہ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گااس سلسلہ میں انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے شہریوں کو تفریح کی بھرپور سہولیات فراہم کرے گی،شہری بھی ان تقاریب میں ضرور شرکت کریں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں