ڈیرہ غازی خان:ریجنل پولیس آفیسرکا اردل روم کا انعقاد - Baithak News

ڈیرہ غازی خان:ریجنل پولیس آفیسرکا اردل روم کا انعقاد

ڈیرہ غازی خان (بیٹھک رپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ ریجن بھر سے 37 پولیس افسرا ن و اہلکاران اپیلوں اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے اردل روم میں 02 اپیلیں تسلی بخش جواب پیش کرنے پر منظور، 11 اپیلیں تسلی بخش جواب نہ ہونے کی صورت میں نامنظور، 11 اپیلوں پر سزا تبدیل، 09 ٹریفک اہلکاران کو ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی برتنے پر سنشوراور ایک سب انسپکٹر کو ایک سال ترقی بندش کی سزاءسنائی جبکہ 03 شوکاز نوٹسز پر دوبارہ انکوائر ی کے احکامات صادر کیئے۔ اس موقع پر آرپی او کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے پولیس افسران و اہلکارا ن اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔ محکمہ پولیس میں جزا و سزا کا بہترین نظام موجود ہے۔اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ غفلت و لاپرواہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر سخت احتساب کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں