ڈیرہ غازی خان:پولیس کاروائیاں،2ماہ میں 7ملزمان گرفتار - Baithak News

ڈیرہ غازی خان:پولیس کاروائیاں،2ماہ میں 7ملزمان گرفتار

ڈیرہ غازی خان(بیٹھک رپورٹ) ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ اعجاز احمد بخاری کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ کی ماہ جنوری اور فروری میں موٹرسائیکل چور و ڈکیت ملزمان کےخلاف کارروائی،7 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 10 موٹر سائیکل، 2 پسٹل اور رقم برآمد کرلی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ افتخار قریشی نے ماہ جنوری اور فروری میں کارروائی کرتے ہوئے 7 چور و ڈکیت ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 10 موٹرسائیکل مالیتی 9 لاکھ روپے، 2 پسٹل اور 415000 روپے برآمد کر لئے۔ملزموں میں محمد شفیق ولد عبدالمجید قوم شیخ،دلاور ولد محمد بشیر قوم ڈمرہ، دلشاد ولد ریاض قوم ڈمرہ، عاشق ولد اللّٰہ وسایا قوم موہانہ، بشیر ولد عبدالمجید قوم چنٹر ، ڈیڈا ولد غلام رسول قوم میرانی، شہباز ولد محمد خالد قوم ڈمرہ شامل ہیں، گرفتار ملزمان کےخلاف پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں