ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے یکم مارچ سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دیدیا - Baithak News

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے یکم مارچ سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دیدیا

ملتان (وقائع نگار)ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے یکم مارچ سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دیدیا ۔مرکزی صدر شاکر عمر گجر نے دودھ کی لاگت کا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم گیٹ پر دودھ کی فی لیٹر پیداواری لاگت 177.70 روپے ہے، جو 17.77 روپے نفع کے ساتھ 195 روپے فی لیٹر بنتی ہے، ہم سستا دودھ کیسے بیچیں۔صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا۔

دوسرا اضافہ ماہِ رمضان کے بعد کیا جائے گا، دو مرحلوں کے بعد دودھ کی نئی قیمت 170 روپیہ فی لیٹر ہوگی۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت تجارت اجناس کی ایکسپورٹ پر پابندی، ان پٹس پر سے 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے تاکہ دودھ کی لاگت کم ہو اور صارفین کو سستا دودھ ملے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں